مضبوط پارلیمان اور آئین کی بالادستی پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد، 10 اگست 2026 (غفران): چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مضبوط پارلیمان اور آئین کی بالادستی پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس پاکستان کے پارلیمانی سفر کا آغاز تھا، جو بانیانِ پاکستان کی جمہوری امنگوں کا تاریخی اظہار بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قومی استحکام کی بنیاد ہیں، جبکہ پارلیمان عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور قانون سازی کا اہم ترین فورم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ وفاقی اکائیوں کو مساوی نمائندگی فراہم کرکے قومی یکجہتی کو مضبوط بناتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ مکالمے، برداشت اور اتفاقِ رائے کی پارلیمانی روایات کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط پارلیمان مضبوط وفاق اور مستحکم، خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے۔ ا...









