بابر اعظم نے لارڈز ٹیسٹ سے قبل فٹنس اپ ڈیٹ دے دی
لندن، 26 اگست 2026 (کامران راجہ) — پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنی فٹنس کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 90 فیصد فٹ ہیں اور کل کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ سے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے ٹریننگ میں اچھی پیش رفت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ سیریز کے باقی میچز میں بھی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے دو ٹریننگ سیشنز کیے، جس کے بعد پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت 90 فیصد فٹ ہیں اور کل کے میچ سمیت سیریز کے باقی حصے کے لیے بھی فٹ رہنے کی امید ہے۔ لارڈز میں کھیلنے کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ یہ ٹیم اور ہر کھلاڑی کے لیے ایک خاص موقع ہے۔ ان کے مطابق لارڈز میں کھیلنا ہمیشہ اعزاز کی بات ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم دو...









