اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے علی خامنی کے قتل کو ’غلطی‘ قرار دے دیا
تل ابیب، 10 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): اسرائیل کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز میں قتل کیے جانے کو ’’غلطی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے اسرائیل کے قومی مفادات کو فائدہ نہیں پہنچا۔ تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر ریشون لیزیون میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یائیر گولان نے کہا کہ علی خامنہ ای کو قتل کرنا غلطی تھی، اس لیے نہیں کہ وہ موت کے مستحق نہیں تھے بلکہ اس لیے کہ یہ اقدام اسرائیل کے مفادات کے لیے مفید ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ علی خامنہ ای کی عمر 86 برس تھی۔ گولان نے دعویٰ کیا کہ علی خامنہ ای کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کے نئے سپریم لیڈر بننے سے ملک کی قیادت مزید سخت گیر اور پرتشدد افراد کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ اسرائیلی اپوزیش...









