موسیقی اور ثقافت کے ذریعے پاکستان، ازبکستان کی دوستی کا جشن
اسلام آباد، 30 اگست 2026 (غفران): وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات محض سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور روحانی ورثے میں گہری جڑیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں منعقدہ خصوصی ثقافتی کنسرٹ ’’ازبکستان، پاکستان: دوستی اور بھائی چارے کی دھنیں‘‘ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے شاعری، موسیقی، فنون اور خیالات اس خطے میں سفر کرتے رہے ہیں، جس سے دونوں اقوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئی ہیں۔ یہ ثقافتی پروگرام ازبکستان کے سفارتخانے کی جانب سے ملک کی آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں، اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اورنگزیب خان کچھی نے ازبکستان کی حکومت اور عوام کو ...









