جائیکا کے صدر ڈاکٹر تناکا اکیہیکو کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، ترقیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد، 3 اگست 2026 (کامران راجہ): جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر ڈاکٹر تناکا اکیہیکو یکم سے 5 اگست تک پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جبکہ 2020 کے بعد کسی جائیکا صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ بھی ہے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور جاپان کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینا اور جاری منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔ دورے کے دوران ڈاکٹر تناکا پاکستان میں جائیکا کے تعاون سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گے، جبکہ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ دوطرفہ تعاون کے موجودہ اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد پر عملدرآمد کرنے والے ادارے جائیکا نے گزشتہ 70 برس سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم رکھی ہے۔ ادارہ تعلیم، صحت، قدرتی ...









