انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا وائس پریذیڈنٹس کے انتخاب کے عمل سے متعلق وضاحتی بیان
اسلام آباد، 19 اگست 2026 (غفران): انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹس کے انتخاب اور تقرری کے عمل سے متعلق بعض اخبارات اور میڈیا کے حلقوں میں شائع ہونے والی خبروں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان رپورٹس میں بعض ایسے دعوے شامل ہیں جو یونیورسٹی کے مقررہ طریقہ کار اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری کارروائی کی نامکمل اور مسخ شدہ تصویر پیش کرتے ہیں۔یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ وائس پریذیڈنٹس کے انتخاب کا مکمل عمل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد آرڈیننس 1985 کی قابلِ اطلاق شقوں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق منصفانہ اور شفاف انداز میں انجام دیا گیا، جس کی منظوری مجاز فورم یعنی بورڈ آف گورنرز نے دی تھی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے مزید وضاحت کی کہ زیرِ بحث تقرریوں کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف کوئی منفی حکم یا...









