سفیرپاکستان کا کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں روابط بڑھانے پر زور
سفیرپاکستان کا کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں روابط بڑھانے پر زورامریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مابین طے پانے والا سسٹر پروونس معاہدہ معیشت کے مخصوص شعبہ جات میں امریکی ریاستوں اور پاکستانی صوبوں اور دونوں ملکوں کے شہر وں کی سطح پر اس طرح کے معاہدوں کے لئے ایک نمونہ فراہم کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کی پاکستانی نژاد میئر فرح خان سے ملاقات کے دوران کیا
ملاقات کے دوران مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیک سٹارٹ اپس، جن کی اکثریت کو انتہائی باصلاحیت اور متحرک پاکستانی نوجوان چلا رہے ہیں، اور ریاست کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کے مضبوط ٹیک سیکٹر کے درمیان بہتر تعاون سے نہ صرف دونوں فریقین کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس تعاون کے نتیجے م...









