روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش، ٹرمپ کے نمائندے ماسکو پہنچ گئے
ماسکو، 5 ستمبر 2026 (غفران): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر ہفتے کے روز ماسکو پہنچ گئے، جہاں وہ روس اور یوکرین کے درمیان چار سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن منصوبے پر بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے دونوں نمائندے ماسکو میں مذاکرات کے بعد کیف روانہ ہونے کی توقع ہے۔ یہ دورہ یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد ہونے والے سب سے تباہ کن تنازع کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کی تازہ سفارتی کوشش کا حصہ ہے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ اس نے امریکی نمائندوں کے دورے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق روس نے رات کے دوران کیف کے دو ہوائی اڈوں اور دنیپرو کے علاقے میں ایک شہری ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ زیلنسکی نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر کیے گئے حملے بظاہر امر...









