Saturday, November 28

پاکستان ٹائمز

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پابندیاں
Latest, پاکستان ٹائمز

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پابندیاں

لندن، 8 ستمبر 2026 (کامران راجہ): برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مشترکہ اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی حمایت اور اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اعلان کیا کہ برطانیہ مقبوضہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کی تجارت پر پابندی عائد کرے گا۔ ایوانِ نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ اب صرف ناانصافی اور انسانی تکالیف کی مذمت تک محدود نہیں رہ سکتا بلکہ اسے بستیوں کی توسیع اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کے خلاف عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملی بینڈ نے کہا کہ برطانیہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ علاقے کے بعض حصوں میں فلسطینیوں کو نسلی صفائی کا سامنا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ...
کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا
Latest, پاکستان ٹائمز

کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا

کراچی، 8 ستمبر 2026 (کامران راجہ): ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ہیڈ آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی، جس پر تین فائر ٹینڈرز نے قابو پالیا۔ آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کے دفتر کو شدید نقصان پہنچا تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں بھی شدید آتشزدگی ہوئی تھی، جس کے باعث سامان اور دیگر اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں، جبکہ ریسکیو حکام نے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا تھا۔...
اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کی عمران خان جیسی طبی سہولیات کے لیے آئینی عدالت سے رجوع
Latest, پاکستان ٹائمز

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کی عمران خان جیسی طبی سہولیات کے لیے آئینی عدالت سے رجوع

اسلام آباد، 8 ستمبر 2026 (نوشین): اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں اویس الطاف، الیاس خان اور محمد اسماعیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو حاصل طبی سہولیات اور مواصلاتی حقوق جیسی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں بھی عمران خان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج کی اجازت دی جائے۔ قیدیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک لازم ہے اور عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے اس حکم کا حوالہ بھی دیا جس میں عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اپنے لیے ب...
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات پر حوثی حملے کی شدید مذمت
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات پر حوثی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد، 8 ستمبر 2026 (غفران): وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ وزیراعظم نے اپنے ایکس ٹائم لائن پر جاری بیان میں حملے کو بزدلانہ اور شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔...
کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وردی کا غلط استعمال برداشت نہیں: ڈی آئی جی علی وسیم
Latest, پاکستان ٹائمز

کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وردی کا غلط استعمال برداشت نہیں: ڈی آئی جی علی وسیم

اسلام آباد، 8 ستمبر 2026 (کامران راجہ): نو تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) اسلام آباد علی وسیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بہتر عوامی سروس ڈیلیوری کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وردی یا اختیارات کے غلط استعمال اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چارج سنبھالنے کے بعد ڈی آئی جی علی وسیم کی زیر صدارت تعارفی اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیمان ظفر، ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن محمد شہریار خان، زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی نے افسران سے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں اور پیشہ ورانہ و پولیسنگ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی وسیم نے کہا کہ قانون کی پاسداری، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور معیار...
مٹھی سول اسپتال میں آٹھ ماہ کے دوران 480 نومولود بچوں کی اموات
Latest, پاکستان ٹائمز

مٹھی سول اسپتال میں آٹھ ماہ کے دوران 480 نومولود بچوں کی اموات

تھرپارکر، 8 ستمبر 2026 (نوشین): مٹھی سول اسپتال میں رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 480 نومولود بچوں کی اموات ہوئی ہیں، جن کی بڑی وجوہات میں غذائی قلت، کم وزن اور مختلف بیماریاں شامل ہیں۔ اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق جنوری سے اگست تک 2,732 بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا، جن میں سے 1,387 بچے صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوئے جبکہ 106 بچوں کو مزید علاج کے لیے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق جنوری میں 70، فروری میں 39، مارچ میں 54، اپریل میں 47، مئی میں 65، جون میں 75، جولائی میں 69 اور اگست میں 61 بچوں کی اموات ہوئیں۔ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں غذائی قلت، ماؤں کی ناقص غذائیت، کم عمری کی شادیاں اور متعدی بیماریاں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مٹھی سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے صورتحال سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے سے گریز ک...
بھرتیوں میں اصلاحات، نیشنل جاب پورٹل کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق
Latest, پاکستان ٹائمز

بھرتیوں میں اصلاحات، نیشنل جاب پورٹل کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد، 8 ستمبر 2026 (نوشین): وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے نظام میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا آخری اجلاس پیر کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے مجوزہ اصلاحات سے متعلق رپورٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کمیٹی کی رپورٹ منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرنے کی سفارش کی جبکہ وزیراعظم کی تجاویز کو بھی سفارشات میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی بھرتیوں کے نظام کو تیز، شفاف، میرٹ پر مبنی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی نے نیشنل جاب پورٹل کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی سفارش بھی کی تاکہ بھرتیوں کے عمل کو جدید اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا تاکہ امیدواروں کے انتخاب می...
محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کمانڈ، کنٹرول اور کوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
Latest, پاکستان ٹائمز

محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کمانڈ، کنٹرول اور کوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد، 8 ستمبر 2026 (کامران راجہ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کے روز اسلام آباد پولیس کے نئے کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید مرکز پولیسنگ کو جدید خطوط پرl استوار کرنے، کمانڈ نظام کو مضبوط بنانے اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ نئے مرکز کے ذریعے آئی جی اسلام آباد اپنے دفتر سے سیف سٹی آپریشنز، پولیس کی سرگرمیوں، فیلڈ فورس کی تعیناتی اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کے ردعمل کی براہِ راست نگرانی اور کمانڈ کر سکیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ تمام اہم آپریشنل نظام کو مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارم سے منسلک کرنے سے حقیقی وقت میں نگرانی، تیز تر فیصلوں اور ہنگامی حالات میں فوری کارروائی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کارکردگی، رسپ...
بھارتی گلوکار نسار ابراہیم شو سے چند گھنٹے قبل انتقال کر گئے
Latest, پاکستان ٹائمز

بھارتی گلوکار نسار ابراہیم شو سے چند گھنٹے قبل انتقال کر گئے

دبئی، 08 ستمبر 2026 (نوشین): معروف بھارتی گلوکار نسار وایناڈ، جن کی آواز ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ پلے بیک سنگر اُدت نارائن سے مشابہت رکھتی تھی، عجمان میں میوزیکل پروگرام میں پرفارم کرنے سے چند گھنٹے قبل دبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ گلوکار کا اصل نام نسار اروتھ ابراہیم تھا اور وہ بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع وایناڈ کے علاقے کمپالاکاڈ سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ اگست میں متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جہاں انہیں متعدد میوزیکل پروگرامز میں شرکت کرنا تھی۔ رپورٹس کے مطابق ہفتے کی سہ پہر تیز بخار کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی اچانک موت پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ملیالی برادری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ دبئی اور سعودی عرب میں بھی ان کے مزید میوزیکل پروگرامز طے تھے۔ طبی ریکارڈ کے مطابق ان کی موت کی براہ راست وجہ ایسیڈوسس بتائی گ...
’پسوڑی‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
Latest, پاکستان ٹائمز

’پسوڑی‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی

لاہور، 08 ستمبر 2026 (غفران): پاکستانی موسیقی نے عالمی سطح پر ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، معروف گانا ’پسوڑی‘، جو علی سیٹھی اور شے گل کی مقبول کوک اسٹوڈیو پیشکش ہے، یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی ہے۔ فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا یہ گانا تیزی سے مقامی ہٹ سے عالمی سطح پر مقبول موسیقی کی شکل اختیار کرگیا اور پاکستان کی کامیاب ترین میوزیکل ایکسپورٹس میں شامل ہوگیا۔ ذلفی اور عبداللہ صدیقی کی پروڈکشن میں تیار ہونے والا ’پسوڑی‘ 2022 میں اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا پاکستانی گانا تھا اور آج بھی دنیا بھر میں لاکھوں افراد اسے سنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گانے کے یوٹیوب ویوز میں 90 فیصد سے زیادہ حصہ پاکستان سے باہر کے ناظرین کا ہے جبکہ اس کی آفیشل میوزک ویڈیو 60 سے زائد ممالک میں دیکھی جا چکی ہے۔ ’پسوڑی‘ کو عالمی سیریز مس مارول کے ساؤنڈ ٹریک میں ...