وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد مستفید، 27 ارب روپے کی امداد فراہم، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد، 02 نومبر 2026 (غفران): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں جبکہ مستحق صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 27 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کے بجائے آئل ریفائنریز پر ڈال دیا ہے، جس سے ریفائنریز کو ماہانہ تقریباً 15 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو رعایتی نرخوں پر پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے اسکیم کی کامیابی کو متعلقہ سرکاری اداروں، وزارت پٹرولیم، وزارت آئی ٹی، اوگرا اور اسٹیٹ بین...




