جوفرا آرچر نے بابر اعظم کو پویلین بھیج دیا، 389 رنز کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار
لندن، 30 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے ابتدائی اوورز میں پاکستان کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا، اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں 53 رنز پر گر گئیں۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنائے۔ سعود شکیل 36 گیندوں پر 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست تھے، جس میں چار چوکے شامل تھے، جبکہ شان مسعود دو چوکوں کی مدد سے 15 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں انتہائی خراب آغاز کا سامنا کرنا پڑا اور چوتھے اوور میں اذان اویس صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد عبداللہ شفیق کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے، جس کے باعث پاکستان 7 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہوگیا۔ بابر اعظم بھی ٹیم کو سنبھالنے میں ناکام رہے اور جوفرا آرچر کا شکار بن گئے۔ انگلش فاسٹ بولر نے ایک تیز باؤنسر کرایا جس...





