سلمان علی آغا کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف دے دیا
راولپنڈی، 18 اکتوبر 2026 (غفران): سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سہ ملکی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سعد بیگ نے 39 رنز اسکور کیے۔ حسن نواز نے 37، عرفات منہاس نے 18 اور فخر زمان نے 16 رنز بنائے۔ صائم ایوب سات جبکہ فہیم اشرف چھ رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کو 305 رنز تک محدود رکھنے میں اہم...




