
اسلام آباد، 27 نومبر 2026 (نوشین): امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تعمیری سفارت کاری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے عالمی تنازعات، بالخصوص امریکہ ایران کشیدگی کے حل کے لیے امن اور مذاکرات کے ذریعے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، جس میں خلیجی خطے کے تنازع کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستان کے ثالثی کردار نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے مارچ میں ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سمیت تنازع کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ ان سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اپریل میں اسلام آباد مذاکرات منعقد ہوئے، جن میں امریکہ اور ایران کے وفود نے شرکت کی، جبکہ بعد ازاں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور عارضی جنگ بندی کے ذریعے مستقل معاہدے کے لیے 60 روزہ مذاکراتی مدت کی راہ ہموار ہوئی۔