Friday, November 27

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا مشترکہ دفاع اور علاقائی امن کے عزم کا اعادہ

Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye Reaffirm Commitment to Collective Defence

اسلام آباد، 27 نومبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے مکہ دفاعی اتحاد کے اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کے دوسرے اجلاس میں مشترکہ دفاع، باہمی یکجہتی، علاقائی امن و استحکام اور ایک دوسرے کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے احترام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور سعودی عرب میں اتحاد کے سیکریٹریٹ کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں ممالک نے دفاعی تعاون اور عسکری رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ ترکی کی پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کی تھی۔ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا، جبکہ اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کے متعدد داخلی و خارجی راستے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔