وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت کیش لیس معیشت سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
اسلام آباد، 2 ستمبر 2026 (غفران): وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت آج وزارتِ خزانہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے کیش لیس انیشی ایٹو کے آئندہ جائزہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ,نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور نجی شعبے کے نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیرِ مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم ترجیحات کا تعین کیا۔ اجلاس کا ایک اہم مقصد گزشتہ سال کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور رواں مالی سال کے لیے قومی کیش لیس ڈیش بورڈ کے سالانہ کارکردگی اہداف مقرر کرنے کے عمل کا آغاز کرنا تھا۔ اجلاس میں حقیقی وقت میں ن...




