کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں شدید آتشزدگی
کراچی، 7 ستمبر 2026 (غفران): کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) میں پرانے کپڑوں کی ایک فیکٹری میں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں دو مرد اور ایک خاتون دھوئیں سے متاثر ہو کر تشویشناک حالت میں ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔ اس وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 11 فائر ٹینڈرز، دو واٹر ٹینکرز اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق آگ ابتدائی طور پر فیکٹری کی گراؤنڈ فلور پر لگی اور بعد ازاں عمارت کی دو بالائی منزلوں تک پھیل گئی، جبکہ شدید دھوئیں کے باعث فائر فائٹرز کو عمارت کے باہر سے کارروائی کرنا پڑی۔ سیکیورٹی گارڈ کے مطابق دھواں اٹھنے کے بعد فیکٹری میں موجود کارکنوں نے بروقت عمارت خالی کردی، جبکہ ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور تمام ...






