کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وردی کا غلط استعمال برداشت نہیں: ڈی آئی جی علی وسیم
اسلام آباد، 8 ستمبر 2026 (کامران راجہ): نو تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) اسلام آباد علی وسیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بہتر عوامی سروس ڈیلیوری کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وردی یا اختیارات کے غلط استعمال اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چارج سنبھالنے کے بعد ڈی آئی جی علی وسیم کی زیر صدارت تعارفی اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیمان ظفر، ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن محمد شہریار خان، زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی نے افسران سے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں اور پیشہ ورانہ و پولیسنگ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی وسیم نے کہا کہ قانون کی پاسداری، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور معیار...




