صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی خضدار آئی بی او پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد، 16 اگست 2026 (غفران): صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار میں فتنتہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے کہا کہ بروقت کارروائی اور آپریشن کی کامیاب تکمیل پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مہارت اور آپریشنل قابلیت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے شور پارود پہاڑی سلسلے میں فتنتہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا، جس ک...


