نالہ لئی میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، بارش رکنے کے بعد پانی کی سطح میں تیزی سے کمی
راولپنڈی، 19 اگست 2026 (نوشین): راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد نالہ لئی میں سیلاب کا خطرہ کم ہو گیا ہے، جبکہ دن کے دوران 22 فٹ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کٹاریان کے مقام پر پانی کی سطح 21 فٹ سے کم ہو کر 17 فٹ رہ گئی ہے، جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر بھی پانی کی سطح 17 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ پانی کی سطح میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، کیونکہ اس سے قبل ریسکیو 1122 نے نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا کر شہریوں کو خبردار کیا تھا۔اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا تھا کہ کٹاریان کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ گوالمنڈی پل کے قریب یہ سطح 16 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ شدید بارش کے باعث پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا، اس سے قبل کٹاریان اور گوالمنڈی کے مقامات پر پانی کی سطح با...





