چیف آف دی نیول اسٹاف کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس
اسلام آباد، 19 اگست 2026 (نوشین): پاکستان نیوی کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، جبکہ پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔ فورم میں بدلتی ہوئی بحری سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں روایتی اور غیر روایتی خطرات، اہم بحری گزرگاہوں پر تیزی سے بدلتی صورتحال، آزادیٔ نقل و حرکت کو درپیش خطرات اور اہم سی لائنز آف کمیونیکیشن کی سکیورٹی شامل تھی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاری اور مشکل نوعیت کے مشنز انجام دینے کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے مضبوط بحری دفاع یقینی بنانے کے لیے مؤثر تربیت، حربی نظم و ضبط اور مشترکہ رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
نیول چیف نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کے مقابلے میں برتری برق...





