پاکستان اور شام کا دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
راولپنڈی، 21 اگست 2026 (کامران راجہ): شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ایک وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ ...




