پاکستان اور پرتگال کا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ
اسلام آباد، 23 نومبر 2026 (نوشین): پاکستان اور پرتگال نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا کے بغیر دونوں ممالک میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور اعلیٰ سطح کے سرکاری وفود کے تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانجل نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتحال، قابل تجدید توانائی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت استعداد سے کم ہے، پرتگالی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مشترکہ بزنس فورم کے قیام پر کام کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے فلسطین، جموں و کشمیر اور افغانستان سے متعلق پاکستان کا مؤقف بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی ...




