فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ملائیشین وزیراعظم کا علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے عزم کا اعادہ
راولپنڈی، 23 نومبر 2026 (کامران راجہ): چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوتراجایا میں وزیراعظم انور ابراہیم سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پردانا پترا میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون اور خطے سمیت عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان و ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کو سراہتے ہوئے بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا...





