پاکستان کا روس اور یوکرین پر سفارت کاری اور امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور
اقوام متحدہ، 25 اگست 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے روس اور یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اور مکمل طور پر جنگی کارروائیاں روکیں، سفارت کاری کی طرف واپس آئیں اور بامعنی مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر بحث کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، سفیر عاصم افتخار احمد نے دونوں جانب سے حملوں میں بڑھتی ہوئی شدت اور بڑے پیمانے پر ہونے والی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان مختلف محاذوں پر جاری حملوں کے بڑھتے ہوئے پیمانے اور شدت کی مذمت کرتا ہے، جن کے باعث متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی زندگیاں اور روزگار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے توانائی اور خوراک کی فراہمی سے متعلق اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظ...




