Monday, October 19

مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا سخت ردعمل

DG ISPR Responds Strongly to Maulana Fazlur Rehman’s Remarks About Martyrs

اسلام آباد، 17 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان پر ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت کا فلسفہ اور شہداء کی قربانیاں پاکستان کی مسلح افواج کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور کارگل کے شہداء کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کرکے بھارت کے بیانیے کو فروغ دیا جا رہا ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ شہداء کی قوم کے لیے لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوجی وطن کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ فوجی صرف تنخواہ کے لیے اپنی جان قربان کرتے ہیں تو کیا ایسے دعوے کرنے والے خود بھی اس قربانی کے لیے تیار ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی باتیں ناقابلِ فہم ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک اور قوم کے دفاع کے لیے ہر وقت اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔