امریکا کی سعودی عرب، عمان اور عراق کو 6.1 ارب ڈالر کے ممکنہ اسلحہ معاہدوں کی منظوری
واشنگٹن، 5 ستمبر 2026 (کامران راجہ): امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب، عمان اور عراق کو تقریباً 6.1 ارب ڈالر مالیت کے ممکنہ اسلحہ معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں پریسیژن گائیڈنس کٹس، ٹینک انجنز، جنگی طیاروں کی معاونت اور ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ سب سے بڑا مجوزہ معاہدہ سعودی عرب کے لیے ہے، جس کے تحت ریاض تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے پیکیج میں 10 ہزار سے زائد ایکسٹینڈڈ رینج جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن (جے ڈی اے ایم) کٹس اور متعلقہ سامان حاصل کرے گا۔ معاہدے میں اتنی ہی تعداد میں غیر رہنمائی والے بم بھی شامل ہیں، جن میں تقریباً مساوی تعداد 500 پاؤنڈ اور 2,000 پاؤنڈ وزنی بموں کی ہے۔ بوئنگ کی جانب سے فراہم کردہ جے ڈی اے ایم کٹس روایتی بموں کو پریسیژن گائیڈڈ ہتھیاروں میں تبدیل کرسکتی ہیں۔ مجوزہ فروخت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب ایران کے ساتھ تنازع کے دوران شدید فضائی بمباری کے بعد اپنے پ...




