پاکستانی فائٹر ملیحہ علی آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کر گئیں
اسلام آباد، 5 نومبر 2026 (کامران راجہ): پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر ملیحہ علی نے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (آئی ایم ایم اے ایف) ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کر دی، وہ اس عالمی مقابلے کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر بن گئی ہیں۔ ملیحہ علی نے سیمی فائنل میں میکسیکو کی پین امریکن چیمپئن اینڈریا گیبریلا گزمین کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل تک ان کا سفر شاندار کامیابیوں سے عبارت رہا، اس سے قبل انہوں نے روس کی ایک نامور یورپی چیمپئن فائٹر کو بھی شکست دی تھی۔ ان کی اس تاریخی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کے مکسڈ مارشل آرٹس میں بڑھتے ہوئے کردار کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ملیحہ علی اب عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت کریں گی، جہاں ان کے پاس عالمی اعزاز جیت کر پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کا سنہ...




