پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد، 7 اکتوبر 2026 (غفران): پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 زمین سے داغے جانے والے کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین رہنمائی کے نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں میں شامل اضافی تکنیکی خصوصیات کی بھی توثیق کی گئی، جن کا مقصد درستگی میں بہتری اور نظام کی بقا کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ متعلقہ ادارے کے سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے فتح 4 کے توسیع ش...




