ایران کا یورپی ملک میں خفیہ اجلاس، امریکا کی دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کا دعویٰ
تہران، 20 ستمبر 2026 (غفران): ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور دیگر امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک تفصیلی بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے بعض علاقائی ممالک کو اعتماد میں لینے کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے ’خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز‘ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ یورپ کے ایک ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا گیا، تاہم بیان میں ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ امریکا گزشتہ جنگ میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور بعض علاقائی ممالک کے اشارے پر دوبارہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ایرانی فوجی حکام نے خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ...




