اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی دوڑ میں اماراتی سفارت کار لانا نسیبہ مضبوط امیدوار بن کر ابھر گئیں
دبئی، 24 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): فلسطینی نژاد اماراتی سفارت کار لانا نسیبہ اقوام متحدہ کی نئی سیکریٹری جنرل بننے کی دوڑ میں ایک اہم امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے اصلاحات پر مبنی ایجنڈے کے ساتھ عالمی امن کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بدھ کے روز باضابطہ نامزدگی کے بعد انہیں خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، جس سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے ان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ اگر وہ منتخب ہو گئیں تو اقوام متحدہ کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل اور اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری عرب شخصیت ہوں گی، جو متحدہ عرب امارات کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کی جائے گی۔ اپنی انتخابی مہم کی ویڈیو میں لانا نسیبہ نے امن کے لیے کوششوں میں تیزی لانے اور انسانی حقوق کے دفاع کا عہد کیا ہے۔ اماراتی ماہرِ سیاسیات عبدالخالق عبداللہ نے انہیں وسیع تجربے اور م...




