پاکستان کا افغانوں کو طالبان کے خلاف مسلح کرنے کے الزامات مسترد، زلمے خلیل زاد کے دعوے بے بنیاد قرار
اسلام آباد، 24 اکتوبر 2026 (نوشین): وزارت اطلاعات و نشریات نے افغانستان کے لیے سابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے ان الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان سابق افغان اہلکاروں کو طالبان یا ان کی حمایت کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑنے کے لیے مسلح کر رہا ہے۔ وزارت کے فیکٹ چیک اکاؤنٹ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ زلمے خلیل زاد کے وسیع الزامات محض قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے کو دہراتے ہیں اور ان کے پیچھے ذاتی ایجنڈا کارفرما دکھائی دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی جائز انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کو افغان شہریوں کی بھرتی یا افغانستان کے اندر مسلح گروہوں کی سرپرستی کے الزامات سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ ا...




