عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حکم میں ترمیم کے لیے حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد، 18 اگست 2026 (کامران راجہ): وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو کہا ہے کہ حکومت نے قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم میں ترمیم کے لیے نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک ویڈیو بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی بانی کو نجی اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کا جائزہ لیا ہے اور فیصلے کے بعض نکات جیل حکام اور اسلام آباد انتظامیہ سے متعلق ہیں۔وزیر قانون کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے چند گھنٹے قبل اڈیالہ جیل حکام کو عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔تارڑ نے کہا کہ عدالتی حکم کے متعلقہ نکات پر جیل حکام اور اسلام آباد انتظامیہ سے بات چیت کی گئی ہے۔ ان ...





