علاقائی کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات کا ایران سے تجارت اور مالی لین دین معطل کرنے کا اعلان
ابوظہبی، 19 اگست 2026 (غفران) — متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں، تبادلے اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ یہ اقدام علاقائی کشیدگی میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے، جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو متاثر کر رہی ہے۔ یہ اعلان ایک روز بعد سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس نے ایران سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا ہے۔ 4 مئی کو فجیرہ بندرگاہ پر ہونے والے حملے کے بعد یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ بعد ازاں اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے جائزے کے مطابق میزائلوں کا ہدف سمندری آمدورفت تھی۔ وزارت کے مطابق دونوں میزائل سمندر میں گر گئے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے الزامات کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیا۔ بقائ...




