ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کا پہلا تمغہ، عاصم خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
کراچی، 21 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان نے 2026 ایشین گیمز میں اپنا پہلا تمغہ حاصل کر لیا، کراچی سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی عاصم خان نے اپنے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ عاصم خان کو مکسڈ مارشل آرٹس کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مقابلے کے قواعد کے تحت سیمی فائنل میں پہنچنے کے باعث ان کا کانسی کا تمغہ یقینی ہو گیا۔ تمغہ دینے کی تقریب منگل کو منعقد ہوگی۔ ٹیم لیڈر دلاور خان نے کہا کہ عاصم خان نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے تمغوں کا کھاتہ کھول دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ باقی مقابلوں میں بھی ملک مزید تمغے حاصل کرے گا۔ یہ عاصم خان کا پہلا ایشین گیمز کا تمغہ ہے، اس سے قبل وہ عالمی چیمپئن شپ میں کانسی اور ایشین سطح پر چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ عاصم خان بدھ کو کراچی واپس پہنچیں گے۔ دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی دیگر مقابلوں میں شرکت جاری رہی۔ تیراک حمزہ آصف ...




