بھارت کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ڈوبنے کے بعد لاپتا عملے کی تلاش جاری
نئی دہلی، 23 اگست 2026 (کامران راجہ): بھارت کے مشرقی ساحل کے قریب پاناما کے پرچم بردار مال بردار جہاز اوشن ونر کے ڈوبنے کے بعد 22 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے اتوار کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ جہاز پر مجموعی طور پر 24 افراد سوار تھے۔ بھارتی حکام کے مطابق جہاز ڈوبنے کے بعد دو چینی شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے افراد نے حکام کو بتایا کہ جمعہ کے روز جہاز ایک جانب جھک گیا اور تقریباً آٹھ منٹ میں ڈوب گیا، جس کے باعث عملے کو جہاز چھوڑنا پڑا۔ بھارتی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیام جگن ناتھن نے کہا کہ عموماً 12 گھنٹے گزرنے کے بعد زندہ افراد کی تلاش کے امکانات تیزی سے کم ہوجاتے ہیں، تاہم امدادی ٹیمیں لاپتا عملے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق لاپتا 22 افراد میں 18 چینی، میانمار کے 3 اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ بھارتی بحریہ لاپتا افرا...




