فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی پر بات چیت کے لیے تہران کا دورہ
اسلام آباد 23 اگست 2026 (کامران راجہ): چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عام منیر پیر کو ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے. اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر گفتگو متوقع ہے۔ دریں اثنا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بدستور ایسی صورتحال میں ہے جسے وہ جنگ کی ح...




