پہلا پاکستان, بحرین سرمایہ کاری مواقع سربراہی اجلاس اور اسمارٹ ایکسپو 2025، منامہ میں کامیابی سے اختتام پذیر
بحرین 18 مئی 2025 (کامران راجہ):پہلا پاکستان-بحرین سرمایہ کاری مواقع سربراہی اجلاس اور اسمارٹ ایکسپو 17 مئی 2025 کو منامہ کے کراؤن پلازہ ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ یہ نمایاں ایونٹ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری نے بحرین میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقد کیا۔
تقریب کے افتتاحی سیشن کے مہمانِ خصوصی بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دوسرے نائب چیئرمین جناب محمد عبدالجبّار الکوحیجی تھے۔ اختتامی اجلاس کو بحرین کے وزیرِ تجارت و صنعت جناب عبداللہ بن عادل فخرو نے رونق بخشی۔
اس سربراہی اجلاس میں پاکستان سے 125 سے زائد ممتاز کمپنیوں نے شرکت کی، جن کا تعلق مختلف شعبہ جات سے تھا جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسٹاک ایکسچینج، ہیومن ریسورس سروسز، اور رئیل اسٹیٹ شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے لیے تیار منصوبے اور خدمات پیش کیں، جنہوں نے نہ صرف پاکستان...