ٹرمپ کی فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے باوجود ایران کی پاکستان اور قطر کے ذریعے بھرپور سفارتی کوششیں جاری
اسلام آباد، 02 نومبر 2026 (غفران): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کے ثالثوں کے ذریعے بھرپور سفارتی رابطے کر رہا ہے، تاہم خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی فوجی جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ترکمانستان کے دورے کے اختتام پر ایرانی خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ درجنوں ٹیلی فونک رابطوں اور بھرپور سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے، جبکہ ایران اپنا مجوزہ منصوبہ اور شرائط پیش کر چکا ہے اور اب اگلا قدم واشنگٹن کی جانب سے سفارت کاری اختیار کرنے کی آمادگی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سفارتی اور فوجی دونوں صورتِ حال کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور مذاکرات مکمل طور پر بحال کرنے کا انحصار ایران...




