پی آئی اے اور نورس اٹلانٹک کے درمیان دو بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیاروں کے لیے شراکت داری کا معاہدہ
اسلام آباد، 9 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے دو جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیاروں کے حصول کے لیے نورس اٹلانٹک ایئرویز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ طے کر لیا ہے، جو قومی فضائی کمپنی کی بین الاقوامی پروازوں میں توسیع کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ڈریم لائنر طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں توسیع ہوگی اور ایئرلائن براہِ راست طویل فاصلے کی پروازوں اور عالمی فضائی رابطوں کو بہتر بنا کر مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوگی۔ ان طیاروں کی نومبر 2026 میں پی آئی اے کے بیڑے میں شمولیت متوقع ہے، جس کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہِ راست پروازیں چلائی جائیں گی اور دونوں ممالک کے مختلف شہروں کے درمیان سفر میں سہولت فراہم ہوگی۔ معاہدے کے تحت نورس اٹلانٹک طیاروں کے ساتھ عملہ، دیکھ بھال اور بیمہ کی سہولیات بھی فراہم کرے گی، جسے ایئرکرا...




