غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی
غزہ، 12 نومبر 2026 (غفران): جنوبی غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق حملہ جمعرات کی صبح خان یونس کے مغربی علاقے میں واقع اسپتال کمپلیکس کی الیاسین عمارت کی دوسری منزل پر کیا گیا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حملے سے انتہائی نگہداشت اور سرجیکل وارڈز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اس حملے کو ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی قرار دیا، تاہم اپنے دعوے کے حق میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دوسری جانب بدھ کے روز غزہ شہر اور البریج پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ ایک اور فلسطینی منگل کے روز اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ ایک علیحدہ اسرائیلی فضائی حملے میں 20 سالہ فلسطینی فٹ بال گول کیپر بھی شہید ہو گیا، جس نے اپنی شہادت سے صر...




