صدر مملکت کا یورپ میں پاکستانی کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے قانونی ہجرت کے مواقع بڑھانے پر زور
اسلام آباد، 13 اکتوبر 2026 (نوشین): صدر مملکت آصف علی زرداری نے یورپ میں پاکستانی کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے قانونی ہجرت کے مواقع بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے ساتھ قانونی راستوں، مہارت کی بنیاد پر نقل و حرکت اور یورپی یونین کے ساتھ منظم تعاون کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار یورپی کمشنر برائے داخلی امور و ہجرت میگنس برونر سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے آج ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات، ہجرت کے انتظامات میں تعاون، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کو بیرونِ ملک بھیجنے کی روک تھام اور قانونی ہجرت کو آسان بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ وسیع البنیاد تعاون کو اہمیت دی...




