نیٹو کی روس کو خبردار کرتے ہوئے کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کی دھمکی
برسلز، 13 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو نے نیٹو کی سرزمین پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو اتحاد حملے میں معاونت کرنے والی ہر چیز کو تباہ کر دے گا۔ وارسا سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فضائیہ کے جنرل الیکسس گرینکیوچ نے زور دیا کہ نیٹو ایک دفاعی اتحاد ہے، تاہم وہ دشمن کی افواج کو روکنے، ان کی قوت کمزور کرنے اور انہیں شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاکہ رکن ممالک کے خلاف کسی بھی حملے کو مکمل طور پر ناکام بنایا جا سکے۔ ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور یورپی اتحادیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو کے اجتماعی دفاعی معاہدے سے وابستگی کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔ حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت روس عالمی منڈیوں ...




