امریکی پابندیوں کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل، حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا اعلان
بیجنگ، 24 اگست 2026 (ویب ڈیسک): چین نے امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے عندیے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتی۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ سمجھ داری اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے یا عالمی اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں۔ لن جیان نے کہا کہ چین خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر ہر ضروری اقدام کرے گا۔ امریکا کا نام لیے بغیر چینی ترجمان نے کہا کہ پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی سے مسائل حل ہونے کے بجائے کشیدگی میں اضاف...




