نمرہ مہرہ پاکستانی، بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم سے اداکاری کا آغاز کریں گی
لاہور، 30 اگست 2026 (نوشین): معروف پاکستانی پنجابی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل نئی پنجابی فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ نمرہ مہرہ نے یہ خبر معروف کامیڈی ٹاک شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں تابش ہاشمی کے ساتھ گفتگو کے دوران دی، جہاں انہوں نے موسیقی سے اداکاری کی جانب اپنے نئے سفر کے بارے میں بات کی۔گلوکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک پنجابی فلم پر کام کررہی ہیں، جس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے پنجابی فنکار شامل ہیں۔ اگرچہ انہوں نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم ان کے اعلان کے بعد مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔ نمرہ مہرہ نے اداکاری کے آغاز سے قبل اپنے مداحوں سے خصوصی درخواست بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پہلی اداکاری توقعات کے مطابق نہ ہو تو انہیں ٹرول کرنے یا سخت تنقید کا نشانہ بنانے س...





