پنجاب آئی جی کا 20 پولیس افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ
لاہور، 5 ستمبر 2026 (کامران راجہ): انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبد الکریم نے صوبے بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)، ٹریفک پولیس اور دیگر اہم شعبوں میں 20 پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکاری احکامات کے مطابق ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ، جاوید طاہر کو ایس پی سی سی ڈی ملتان، محمد اسحاق سیال کو ایس پی سی ڈی ڈی خان, نصراللہ خان کو ایس پی سی سی ڈی سرگودھا، عدنان احمد کو ایس پی سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین جبکہ رائے احسان اللہ کو ایس پی سی سی ڈی ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔ رائے ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سی سی ڈی پنجاب لاہور، مشتاق احمد کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی لاہور، رئیس احمد کو ڈی ایس پی ڈیفنس سی سی ڈی لاہور، انجم توقیر کو ڈی ایس پی کڈنیپنگ فار رینسم سیل سی سی ڈی لاہور اور عاطف عمران کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی شیخ...




