Friday, October 2

شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کی مبینہ ماہانہ آمدن سامنے آگئی

 

Shah Rukh Khan’s Manager Pooja Dadlani’s Reported Monthly Income Revealed

ممبئی، 2 اکتوبر، 2026 (نوشین): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کی مبینہ ماہانہ آمدن سامنے آگئی ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ماہانہ تقریباً 70 لاکھ روپے کماتی ہیں۔ پوجا ددلانی گزشتہ 14 برس سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور 2012 میں اداکار کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ ان کی چیف منیجر، برانڈ اسٹریٹجسٹ اور قابل اعتماد ساتھی کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ شاہ رخ خان کی فلمی مصروفیات، تعلقاتِ عامہ، برانڈ معاہدوں اور کاروباری امور کی نگرانی کرتی ہیں، جبکہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ سے متعلق کاروباری معاملات میں بھی ان کا کردار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ پوجا ددلانی نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں 3.821 ارب روپے مالیت کا ایک لگژری اپارٹمنٹ بھی خریدا ہے۔ دوسری جانب شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو 24 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔