پاکستان نے عمان کو 7-2 سے شکست دے کر ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
جاپان، 28 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے 2026 ایشین گیمز کے پول بی کے آخری میچ میں عمان کو 7-2 سے شکست دے کر مینز ہاکی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رانا وحید اشرف نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 34ویں، 44ویں اور 59ویں منٹ میں گول کیے۔ سفیان خان نے پنالٹی کارنرز پر دو گول کیے، جبکہ غزنفر علی اور محمد عماد نے بھی پاکستان کی جانب سے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ عمان کی جانب سے البراء النوفلی اور ایمن مدیت نے گول کیے۔ سفیان خان نے 22ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا اور چھ منٹ بعد دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی۔ وحید اشرف نے 34ویں منٹ میں تیسرا گول کیا، جبکہ غزنفر علی نے 40ویں منٹ میں پاکستان کی برتری مزید مستحکم کردی۔ وحید نے چار منٹ بعد اپنا دوسرا گول کیا، جبکہ محمد عماد نے 46ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کیا۔ وحید اشرف نے 59ویں منٹ میں...




