پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ کا بانی رکن منتخب
اسلام آباد، 5 ستمبر 2026 (غفران): پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کو ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے 16 بانی اراکین میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پارٹنرشپ چین کے شہر شینزن میں منعقدہ ایشیا پیسیفک میڈیا فورم کے موقع پر باضابطہ طور پر لانچ کی گئی۔ پی بی سی کی شمولیت پاکستان کے قومی نشریاتی ادارے کے لیے ایک اہم اعزاز ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کو ایشیا پیسیفک خطے میں میڈیا اداروں اور تحقیقی مراکز کے درمیان تعاون کے لیے قائم اہم علاقائی پلیٹ فارم پر نمائندگی حاصل ہوگی۔ آرگنائزنگ کمیٹی پارٹنرشپ پروگرام کے قواعد و ضوابط پر مشاورت اور اس کے تحت مختلف سرگرمیوں میں رابطہ کاری کرے گی، جبکہ ژنہوا نیوز ایجنسی پروگرام کے سیکریٹریٹ کی میزبانی کرے گی۔ پارٹنرشپ کے چار بنیادی شعبوں میں اعلیٰ سطحی مکالمہ، مربوط ابلاغ، تکنیکی جدت اور عملی تعاون شامل ہیں۔ اس اقدام کے تحت خبروں اور مواد ...




