تباہ کن سیلاب کے 10 روز بعد نیپال کی سرنگ سے چینی شہری زندہ بازیاب
نیپال، 5 ستمبر 2026 (نوشین): نیپال میں امدادی ٹیموں نے ہفتے کے روز ملبے تلے دبی ایک سرنگ سے چینی شہری کو زندہ نکال لیا۔ یہ شخص 10 روز قبل آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد لاپتا تھا، جبکہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہزاروں افراد لاپتا ہوئے ہیں۔ فوج کے مطابق نیپالی فوج اور غیر ملکی ماہرین پر مشتمل مشترکہ امدادی ٹیم نے ضلع رسووا میں اپر تریشولی-1 ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ کے اندر تقریباً 225 میٹر کے فاصلے سے چینی شہری کو بازیاب کیا۔ زندہ بچ جانے والے شخص کی شناخت لو ہائی تاؤ کے نام سے ہوئی ہے، جو شدید کیچڑ میں ڈھکا ہوا تھا۔ امدادی حکام کے مطابق اس کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لو ہائی تاؤ ان سیکڑوں ہائیڈرو پاور ورکرز میں شامل تھا جو 26 اگست کو چین-نیپال سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر برفانی تودے اور چٹانیں گرنے کے بعد آنے والے سونامی نما پانی ا...




