ٹرمپ کی 2016 کے انتخابات سے متعلق ہیلری کلنٹن کے خلاف مقدمہ بحال کرانے کے لیے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع
واشنگٹن، 10 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن، سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی اور دیگر افراد کے خلاف اپنا خارج شدہ مقدمہ بحال کرانے کے لیے امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان افراد نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ان کی انتخابی مہم کو روس سے جوڑ کر نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ 2022 میں دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہیلری کلنٹن اور ان کے اتحادیوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان ملی بھگت کا جھوٹا بیانیہ پھیلایا۔ ایک وفاقی جج نے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا اور ٹرمپ اور ان کی وکیل الینا حبا پر تقریباً 10 لاکھ ڈالر جرمانہ اور عدالتی اخراجات عائد کیے تھے۔ جج کے مطابق مقدمے کا مقصد سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانا تھا۔ اٹلانٹا میں قائم امریکی اپیل کورٹ نے 2025 میں مقدمہ خا...




